آن دی سیٹ پںجابی فلم “کنڈی نہ کھڑکا”

معروف فلمساز و ہدائتکار ملک یعقوب نور پہلی مرتبہ بطور ہیرو جلوہ گر ہوں گے

ایم ٹی اے فلمز پروڈکشن کے حوالے سے ایک معتبر نام سمجھا جاتا ہے اس پروڈکشن کے بینر تلے اردو اور پشتو زبان میں فلمیں بنائی گئیں اس ادارے کے روح رواں ملک یعقوب نور ہیں جنہوں نے اس دور میں فلمسازی کا آغاز کیا جب فنانسر اس فیلڈ کو گھاٹے کا سودا تصور کرتے تھے آج سے چند سال قبل نامور ڈائریکٹر حسن عسکری کے ساتھ فلم کا آغاز کیا وہ فلم تو ناگزیر وجوہات کی بناپر مکمل نا ہوسکی جبکہ اس کے بعد شروع کی گئی فلم ریلیز بھی ہوئی خاطر خواہ کامیاب نا ہوئی پھر بھی ملک یعقوب نور نے ہمت نا ہاری اور فلمز بھی شروع کی جن میں ایک “کنڈی نا کھڑکا”بھی ھے اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کی ہدایات ملک یعقوب نور کی ہیں بلکہ بطور ہیرو بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں ملک یعقوب نور نامور فلم ڈائریکٹر سید نور کے باقاعدہ گنڈا بندھ شاگرد ھیں فلم “کنڈی نا کھڑکا” منفرد موضوع کی فلم ہے نام کی مناسبت سے عجیب لگتی شائد مگر فلم دیکھنے سے پتہ چلے گا کہ کنڈی کھڑکانے کا کیا ذکر ہے فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں جن کا فلم انڈسٹری میں ایک مستند نام ھے فلم کے فلمساز ملک محمد خان ہیں جبکہ کاسٹ میں ملک یعقؤب نور سدرہ نور اچھی خان راشد محمود فانی جان انیلہ آآغا نعیم شوکی حیدر سلطان ماہو نیلم نور شامل ہیں ملک یعقوب نور کے ساتھ نیلم نور بطور ہیروئین جلوہ گر ہو رہی ہیں فلم کا میوزک جی اے مشتاق اور خرم ادریس بھٹی نے ترتیب دیا دیگر گلوکاروں کے علاوہ گلاب علی نے بھی آواز کا جادو جگایا ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر غلام حسین تونسوی ہیں جبکہ ڈانس ڈائریکٹر یپو سمراٹ ہیں فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ایک گانا اور ایک آئٹم سونگ کا شوٹ باقی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر اور ہیرو ملک یعقوب نور نے بتایا کہ ناصر ادیب نے بہت اچھی کہانی کا انتخاب کیا موجودہ دور میں ایسے موضوعات پر فلمیں بنائی جانی چاہیئں مختلف موضوعات پر فلمیں بنیں تو کامیاب ھوں گی اور رونقیں بحال ہوں گی ملک یعقوب نور نے کہا شوبز میں آنے کا خواب ضرور تھا انڈسٹری کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتا تھا بطور فلمساز اور ڈائریکٹر ہی کام کرنا چآہتا تھا مگر اب بطور ھیرو بھی تجربہ کیا دیکھنے والے بتائیں گے کہ کیسآ کام کیا مجھے تو اچھا لگا فلم اسی سآل ریلیز کی جائے گی فلم پیسہ کمانے کے لئیے نہیں بلکہ انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتا یاد رہے کہ ملک یعقوب نور بطور چیف ایڈیٹر فلم اندسٹری کا مقبول اخبار رنگ و روپ گزشتہ نو سال سے پرنٹ کر رہے جس میں پاکستان فلم انڈسٹری کو ہی پرموٹ کیا جا رہا ہے
ریورٹ انجم شہزاد

شیئرکریں