کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے ممبران نے معروف کامیڈین غفار لہری کی عیادت کی،

معروف کامیڈین گزشتہ ایک ماہ سے ٹائیفڈ اور دل کے مرض کے باعث شدید بیمار ہیں اور ان دنوں علاج کروارہے ہیں۔

گزشتہ روز کلچرل جرنلسٹس فاو¿نڈیشن آف پاکستان کے صدر طاہر بخاری اور ظہیرشیخ نے غفارلہری کی اُن کے گھر جاکر عیادت کی اس موقع پر صدر طاہر بخاری نے غفار لہری کو اپنی تنظیم کی طرف سے مالی امداد کا چیک بھی دیا اور کہا کہ ہمارے فنکار پاکستان کو سرمایہ ہیں ان پر کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں آنی چاہیے حکومت کو بھی ایسے فنکاروں کی امداد ضرور کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی پریشانی میں کچھ سکون محسوس کرسکیں۔طاہر بخاری اور ظہیرشیخ نے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہور ی اور دیگر ممبران کا پیغام بھی غفار لہری تک پہنچایا ۔اس موقع پر غفار لہری کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں یاد رکھنے پر کلچرل جرنلسٹس فاو¿نڈیشن آف پاکستان کو بے حد مشکور ہوں جنہوںنے مجھے اکیلا نہیں چھوڑا آج نہایت فخر اور خوشی محسوس کررہا ہوں کہ ہمارا میڈیا فنکاروں کے لیے بہت کچھ کررہا ہے جن کے آنے سے مجھے بہت حوصلہ ملا ہے ۔

شیئرکریں