صدرپریس کلب ارشد انصاری اور سینئر نیوز ایڈیٹر امجد علی شاہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
پی ٹی وی سے گہرہ لگاؤ ہے، اس ادارے کے پیشہ ورانہ معیار سے ہمیشہ متاثر ہوا: ارشد انصاری
صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ارشد انصاری کا کردار ناقابل فراموش ہے: جنرل منیجر پی ٹی وی
پیمرہ سے اکرام برکت، میاں آصف، محکمہ زراعت سے رفیق احمد اور دیگر کی مبارکباد: نیک خواہشات کا اظہار
پی ٹی وی لاہورمیں لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشدانصاری اورلاہور مرکز کے سینئر نیوز ایڈیٹر کا عہدہ سنبھالنے پر امجدعلی شاہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام پی ٹی وی کے سینئر اینکر ڈاکٹر محمود نے کیا تھا جسمیں رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل، پیمرہ کے ریجینل جنرل منیجر اکرام برکت، انچارچ انفورسمنٹ میاں محمد آصف، محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر رفیق احمد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین، حالات حاضرہ کے سربراہ شکیل اعوان،سینئرنیوز پروڈیوسر محمد شکیل ملک، آئی ٹی منیجر پرویز باغ اور مختلف شعبوں کے سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا کہ انہیں پی ٹی وی آ کرہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے جہاں مختلف شعبوں کے افراد ایک فیملی کی طرح کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی کامیابیوں اور خوشیوں کو بھی بھرپور انداز سے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تیز رفتار دور میں سب کو اکٹھا کرنا اور مل بیٹھنے کا اہتمام کرنا لائق تحسین ہے۔ پی ٹی وی لاہورسنٹرکے جنرل منجیر سیف الدین کاکہناتھاکہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ارشد انصاری کا کردار ناقابل فراموش ہے اور یہی وجہ ہے کہ صحافی برادری ہر بار رہنمائی کا تاج ان کے سربراہ پر سجاتی ہے۔ پیمرہ کے ریجینل جنرل منیجر اکرام برکت، انچارچ انفورسمنٹ میاں محمد آصف، محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر رفیق احمد اور دیگر مہمانوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور شعبہ نیوز کے سربراہ کا چارج سنبھالنے پر امجد علی شاہ کومبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے کہاکہ پی ٹی وی سے ان کا گہرہ لگاؤ ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی اس ادارے کے پیشہ ورانہ معیار سے متاثر رہے ہیں۔ سینئر نیوز ایڈیٹر امجدعلی شاہ نے شعبہ نیوزکومزیدفعال کرنے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے لاہور مرکز میں اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔