اکھیاں نوں رہن دے اکھیاں دے کول “کر ریشماں جی کو ٹربیوٹ پپش کیا ہے- فاروق مترو

سینئرز ہمارے لئیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں

اکھیاں نوں رہن دے اکھیاں دے کول کول گا کر اپنے ملک کی لیجنڈ گلوکارہ کو ٹربیوٹ پیش کیا ہے جسے عوام کی ایک بڑی تعداد نے پسند کیا ان خیالات کا اظہار نوجوان گلوکار فاروق مترو نے ایک ملاقات میں کیا پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمارے سینئرز ہمارے لئیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ان لوگوں کو دیکھ اور سن کر سیکھتے ہیں ریشماں ہمارے ملک کی نامور فوک گلؤکارہ تھیں انہوں نے اپنے اندآز گائیکی سے لاکھوں مداح بنائے مپں بھی ان کو سنتا تھا اب ان کو گانا گا کر ٹربیوٹ پیش کیا فاروق مترو نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی میرے گانے عوام میں مقبول ہیں جن میں دھوکہ دھوکہ بہت ہٹ ہے جلد ہی ایک اور گانا نی توں میری ایں جلد ریلیز ہوگا فاروق مترو نے کہا صرف ویڈیو کامیابی نہیں اچھی شاعری اچھی آواز کا ہونا بھی ضروری ہوتی ایک اور سوال کے جواب میں فاروق مترو نے کہا کہ شوز میں تمام بڑے سنگرز کے ساتھ یرفآرم کرچکا ہوں کبھی کسی سے جیلس نہیں ھوتا اللہ پاک ہر کسی کو عزت دے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا میں لائیو بھی یرفارم کرتا ہوں ٹی وی ریکارڈنگ میں لپ سنک مجبوری ہوتی ہے پلے بیک سنگنگ کے حوالے سے فاروق مترو نے کہا چند فلموں میں گانے کی آفر آئی ہے میرے ریمکس سونگ کے لئیے بھی بات چل رہی ہے فاروق مترو نے کہا مجھے خوشی ہے کہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرچکا ہوں آنے والی ویڈیو پر محنت کر رہا ہوں کیونکہ گانا سننے کے ساتھ ریکھا بھی جاتا ہے

شیئرکریں