پنجاب میوزک گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کلب میں میوزیکل شو کا انعقاد

شو میں پاکستان سے بھنگڑا کوئین میگھا اور طارق طافو نے شرکت کی آرگنائزر نزاکت علی خان تھے

پنجاب میوزک گروپ قطر کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بحرین میں ایک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے بطور خاص بھنگڑا کوئین میگھا اور طارق طافو نے شرکت کی جبک شو کے آرگنائزر پنجاب میوزک گروپ کے نزاکت علی خان تھے انھوں نے خود بھی پرفارم کیا پاکستان کلب میں ہونے والے اس شو میں ہزاروں کا مجمع تھا جنہوں نے خوب انحوائے کیا میگھا طارق طافو اور نزاکت علی خان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا اس حوالے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ پنجاب میوزک گروپ ایسے شوز کا انعقاد کرتا رہے گا پاکستان سے ٹیلنٹ کو یہاں لاتے رہیں گے میگھا کا کہنا تھا کہ نزاکت علی خان اچھے پرموٹر ہیں ہمیشہ یاکستان کے ٹیلنٹ کو بیرون ملک شوز میں بلاتے ہیں یہ شو بہت یادگار تھا نزاکت علی خان نے کہا جلد پاکستان آ رہا ہوں آنے والے شوز کے لئیے فنکار فائنل کر کے معاملات طے کرنے ہیں
انجم شہزاد

شیئرکریں