سینئر اداکار چاند پوری شدید علیل حکومتی حلقوں سے امداد کی اپیل

لاہور (کلچرل رپورٹر )لالی وڈ انڈسٹری سمیت ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار چاند پوری ان دنوں شدید علیل ہیں اور گردوں اور سانس کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار چاند پوری نے بتایا کہ انہوں نے پچاس سال تک فن کی خدمت کی اور متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ۔ان کے مقبول ڈراموں میں سچ مچ،محلے دار،گھرانہ،واہ بھئی واہ،روگ ،خواجہ اینڈ سنز،سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں جبکہ چاند پوری نے متعدد شوز معین اختر کے ساتھ کئے اور ان کے کئی مشہور ڈائیلاگز آج بھی زباں ذد عام ہیں جن میں بادشاہ اوبادشاہ،بہت اچھے بھئی بہت اچھے ،کیا بات ہے جی کیا بات ہے سمیت ڈائیلاگز باقاعدہ تکیہ کلام بنے ۔چاند پوری نے بتایا کہ وہ دو سال قبل کراچی سے لاہور آگئے تھے اور اب کسمپرسی کی حالت میں ہیں کسی بھی ساتھی فنکار نے ان کی عیادت نہیں کی اور وہ حکومت پنجاب سمیت اعلی ثقافتی عہدوں پر تعینات افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کا علاج معالجہ کروایا جائے کیونکہ وہ ایک سال سے بیماری کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر سکے ۔چاند پوری صدر کینٹ کے رہائشی ہیں اور علاج کے لئے مختلف ثقافتی مراکز میں دھکے کھا رہیں ہیں

شیئرکریں