وفا شہزادی ٹھنڈ لگنے سے بیمار پڑ گئیں،پراجیکٹ متاثر ہونے کا خدشہ،

معروف ماڈل و اداکارہ وفا شہزادی ٹھنڈ لگنے سے بیمار پڑ گئیں،پراجیکٹ متاثر ہونے کا خدشہ،تفصیلات کے مطابق اداکارہ وفا شہزادی گذشتہ دنوں زوم میڈیا پروڈکشن کی ایک ویڈیومیں ماڈلنگ کررہی تھیں جس دوران انہیں ٹھنڈ لگ گئی اور وہ بیمار پڑ گئیں۔ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ ڈاکٹرز نے انہیں 15 دن بیڈ ریسٹ اور دوائی کھانے کا مشورہ دیا ہے جس وجہ سے ان کے زیر تکمیل پراجیکٹ متااثر ہوگئے ہیں۔وفا شہزادی نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ زوم میڈیا پروڈکشن کے میوزک ویڈیوز اور ایک Tvc میں کام کررہی تھیں جس کے ڈائریکٹر نوید چوہدری ہیں ان کے 15 روز ریسٹ کرنے سے ان کے سارے زیر تکمیل پراجیکٹس تعطل کا شکار ہو گئے ہیں جن کی ریکارڈنگز وہ صحتیاب ہونے کے بعد کروائیں گی۔

شیئرکریں