فلمسٹارتابندہ علی نے پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔

جاری ڈرامہ ”چل اوئے“ کو دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ،یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔تابندہ علی

فلمسٹار تابندہ علی نے پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے،جاری ڈرامہ ”چل اوئے“ کو دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے،تابندہ علی،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی ان دنوں پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں جاری سٹیج ڈرامے ”چل اوئے“ میں پرفارم کررہی ہیں جس کے ہدائتکار نویدعلی جبکہ پروڈیوسر ناصر سندھو اور رانا نصیر مٹھو ہیں ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بتایاکہ ”چل اوئے“ میں ان کی پرفارمنس کے چرچے پورے گوجرانوالہ میں پھیل چکے ہیں جس کی وجہ سے گوجرانوالہ اور دوسرے شہروں سے ڈرامہ شائقین ڈرامہ دیکھنے آرہے ہیں جس سے دوسرے تھیٹرز کی بہ نسبت پنجاب تھیٹر میں ڈرامہ دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جو ایک ریکارڈ ہے۔تابندہ علی نے بتایاکہ گوجرانوالہ کے تھیٹرز میں ان کی ڈیمانڈبڑھ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے ہفتے بھی انہو ں نے پنجاب تھیٹرمیں پرفارم کیا تھا اس ہفتے بھی اور انشاء اللہ آئندہ بھی وہ کرتی رہیں گی۔

شیئرکریں