مچادی،منچلوں کے بھنگڑے،تفصیلات کے مطابق امریکن نژادپاکستانی گلوکارہ صائمہ صیم نے گذشتہ روز شیخوپورہ کے ایک نجی کالج میں منعقد ہونیوالے میوزیکل شومیں پرفارم کیا اس میوزک شومیں اان کی پرفارمنس پر نوجوانوں نے دل کھول کر بھنگڑے ڈالے اور ان کی پرفارمنس کو بیحد سراہا۔ایک ملاقات کے دوران صیم نے بتایاکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہر کنسرٹ میں اپنے پرستاروں کے لیئے اچھے اور جاندار گانے لے کر آئیں کیونکہ ان کا مقصد ہی پرستاروں کو انٹرٹین کرنا ہوتا ہے۔گلوکارہ صیم نے مذید کہاکہ وہ بہت جلد اپنے نئے گیت مکمل کروائیں گی جن کا میوزک ان دنوں مقامی سٹوڈیومیں تیار کیا جارہاہے بہت جلد ان کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر پرستاروں کے لیئے موجود ہوں گے۔
