نسیم وکی اور سخاوت ناز میں ”مزے 2020“کے دوران مزاح کا دنگل،

جو مزاح پہلے ڈراموں میں تھا اسے واپس لانے کی کوشش کررہا ہوں۔نسیم وکی

اداکار و ہدائتکار نسیم وکی اور سخاوت ناز کے مابین”مزے2020“ میں مزاح کا دنگل،تفصیلات کے مطابق اداکار وہدائتکار نسیم وکی اور سخاوت ناز ان دنوں تماثیل تھیٹرمیں جاری سٹیج ڈرامے ”مزے2020“ میں پرفارم کررہے ہیں جس میں ان دونوں کے درمیان مزاح کا دنگل جاری ہے اس حوالے سے نسیم وکی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ہم نے اپنے اس نئے ڈرامے میں گذشتہ ادوار کا مزاح دوبارہ واپس لانے کی کوشش کی ہے جس میں میں اور سخاوت ناز ایک دوسرے سے مزاح کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔نسیم وکی نے کہاکہ ہم اس کوشش میں کتنے کامیاب ہوئے ہیں اس کا فیصلہ عوام نے کردیا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ دوران پرفارمنس شائقین کی تالیاں اور قہقہے ثابت کررہے ہیں کہ ہم گذشتہ ادوار کا مزاح واپس لانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔اداکار سخاوت ناز کا کہنا تھا کہ ”مزے2020“ میں عوام کی دلچسپی ظاہر کررہی ہے کہ انہیں ہم دونوں میں مزاح کا دنگل پسند آرہاہے اور اس میں کون کامیاب ہوا ہے وہ عوام تھیٹر آکر فیصلہ کرے۔

شیئرکریں