زارا خان نے ”ایمرجنسی پیار“ میں ”میں عشق کمایالوکو“ پر پرفارم کرکے دھوم مچادی،

نرگس کے بعد زارا خان نے گانے پر بہترین پرفارمنس دی ہے۔ساتھی فنکار اور شائقین کا ردعمل

سٹیج کی معروف اداکارہ زاراخان نے گانے”میں عشق کمایا لوکو“ پرپرفارم کرکے دھوم مچادی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا خان ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے”ایمرجنسی پیار“ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں وہ معروف گانے”میں عشق کمایا لوکو“ پر پرفارم کررہی ہیں ان کے اس گانے کو ڈرامہ شائقین اور ان کے ساتھی فنکار بیحد سراہ رہے ہیں ایک ملاقات کے دوران زارا خان نے بتایاکہ میں اپنی پرفارمنس کی طرف بہت زیادہ توجہ دیتی ہوں تاکہ سب کو بہت پسند آئے مگر اس گانے کو دیکھ کر جو میرے ساتھی اداکاروں اور ڈرامہ شائقین نے کمنٹس دئیے ہیں میں اس پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہوں زارا خان نے بتایاکہ ان کی پرفارمنس پر ساتھی اداکاروں اور شائقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس گانے پر نرگس نے بہترین پرفارمنس دی تھی اور ان کے بعد اب زارا خان کی اس گانے پر بہترین پرفارمنس ہے۔زارا خان نے مذید بتایاکہ میں اپنے شائقین کی طرف سے ملنے والے ان کمنٹس پر ان کی بیحد مشکور ہوں اور کوشش کروں گی کہ ان ی توقعات پر پورا اتر سکو

شیئرکریں