2020کی پہلی فلم ”زندگی تماشا” 24جنوری کو نئے سماجی موضوع اور مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے سینما گھروں کا حصہ بننے جارہی ہے ،، لاہور میں فلم کی کاسٹ نے فلم کا ٹریلر دکھاتے ہوئے کہا کہ فلم معاشرے کی تلخ حقیقتوں کے انتہائی قریب ہے
”زندگی تماشا”کھوسٹ فلمز نے تیار کرڈالی،فلم کی کاسٹ پہنچی لاہور کے ایک کیفے میں جہاں میڈیا سے ملاقات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ کوشش کی ہے کہ گلیمر اور آئٹم سانگ کے بغیرزندگی کی تلخ حقیقتوں کے ساتھ فلم کو الگ اور منفرد بنایاجائے،
فلم کی کہانی میں معاشرے کا رویہ اور وہ مخصوص تلخ حقیقتوں کو دکھایاجارہا ہے جن کو عام زندگی میں دیکھ کر نظرانداز کیا جاتاہے ، فلم کی کاسٹ میں ایمان سلیمان اور سمیہ ممتاز اہم کردار نبھا رہی ہیں
معروف اداکاراور کھوسٹ پروڈکشن کے چیف ایگزیکیٹیو عرفان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو جب شاندار فلمیں بناتے دیکھتا ہوں تو فخر محسوس کرتا ہوں کہ ان کے بچے ملک کا نام روشن کررہے ہیں،
زندگی تماشا فلم 24 جنوری کو ملک کے تمام سینماگھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے ،اس سے قبل سوشل میڈیا ایک گانا ریلیز کردیا گیا ہے
