پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دوبئی میں ذوالفقار بھٹو کی 92 ویں سالگرہ کا کیک کٹنگ تقریب

سالگرہ کا کیک پیپلز یوتھ آرگنائزشن دوبئی کے صدر فاروق چیچی نے کاٹا

فاروق چیچی،اکبر خواجہ، حنیف کٹھانہ،سردار جاوید سمیت دیگر کیک کاٹ رہے ہیں

پیپلز یوتھ یو اے ای کے زیراہتمام شہید ذولفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ کا کیک دوبئی کے مقامی ہوٹل میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن گلف کے صدر فاروق چیچی کی زیرصدارت کاٹا گیا۔تقریب میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی حنیف کٹھانہ ، سینیٹر اکبر خواجہ، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محفوظ چیچی کے علاوہ صدر پیپلزپارٹی گلف میاں منیر ہانس، صدر پیپلزپارٹی یو اے ای سابق ایڈوائزر وزیراعظم آزادکشمیر سردار جاوید یعقوب نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پیپلزپارٹی یو اے ای، گلف، پیپلز یوتھ گلف، یو اے ای، کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں صدر گلف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن فاروق چیچی اور فضل خان درانی نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلز یوتھ کے نوجوان بلاول بھٹو کا ہر اول دستہ ہیں اور اپنے چئیرمین کی ہر کال ہر لبیک کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔

شیئرکریں