ڈائریکٹر پرویز کلیم کی فلم رنگ عشقے دا کی شوٹنگز تیزی سے جاری

ریکارڈ ٹائم میں مکمل ہو کے سنماوں کی زینت بنے گی – علی عباس

رنگ عشقے دا میں فنی زندگی کا یادگار رول کر رہی – مدیحہ شاہ


یونائیٹڈ ڈریمز رجسٹرڈ
کے بینر تلے پنجابی ڈیجیٹل فلم (رنگ عشقے دا) بنائی جارہی ہے اس فلم کے لیے سنیئر فلم رائیٹر اور ڈائریکٹر
محمد پرویز کلیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔پرویز کلیم 200فلمیں اور 30ڈرامہ سیریل لکھ چکے ہیں ۔ان کی چند شاہکار فلموں میں گناہ، ننگے پاؤں اور بت شکن شامل ہیں۔پرویز کلیم نے ماضی قریب میں سعود، فیصل قریشی ،سیمی زیدی،
کبری خانم ،بلال، علینا ،محسن گیلانی، نشاء، ارم طاہر، امان الللہ ،عابد خاں اور دیگر بہت سے فنکاروں کو متعارف کروا چکے ہیں۔
نئی فلم رنگ عشقے دا کے لئے موسیقار
ذولفقار عطرے کو چنا گیا جہنوں نے فلم کےتمام گانے مکمل کرلئے ہیں
۔ ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے پڑھے لکھے ٹیلنٹ رکھنے والے لوگوں کا آگے آنا ضروری ہے.یہ فلم
3 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی جارہی ہے فلم ون گو سپیل ساٹھ دن میں مکمل کی جائے گی۔ کراچی سے ٹیم لاہور فلم بنانے آئی ہے ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہا کہ فلم میں نئے چہرے متعارف کروائے جا رہے ہیں.فلم کی کاسٹ میں اداکارہ مدیحہ شاہ ،آمنہ شریف. زاریہ، علی عباس، شیبا بٹ،اچھی خان،سعید سیکی اور حسن عباس شامل ہیں۔فلم پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض، علی عباس ہیں۔اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ فلم مجاجن کے تیرہ سال بعد فلموں میں دوبارہ واپسی ہورہی ہے۔اس فلم کا اسکرپٹ بہت شاندار اور میرا کردار جاندار ہے۔
مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ عرصے بعد واپسی ہوئی میرا یہ کردار بھی میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں گے فلم کے ہیرو علی عباس جو اس سے پہلے بطورگلوکاد بھی اپنا نام بنا چکے اور چند ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر چکے ہیں ان کا کہنآ ہے کہ پرویز کلیم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اس فلم کی کہانی جاندار ہے اور امید ہے کہ یہ فلم پنجابی فلموں کے لئیے ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی یادرہے کے اس فلم کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا جائے گا فلم پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض کا کہنا ہے کہ اچھی اور فیملی ٹائپ فلموں سے ہی فیملیز سینما ہال واپس آئپں گی اس فلم سیے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ہم نے سہولیات بھی پوری دی ہیں آمنہ شریف اور زاریہ کا کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی کہ آغاز اچھی ٹیم کے ساتھ کیا ہے فلم میں کامیڈی کے لئیے بھی حسن عباس اور سعید سیکی کومتعارف کروایا گیا ہے فلم کی شوٹنگز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے
گزشتہ دنوں فلم کے سیٹ پر جانے کا۔اتفاق ہوا فلمسٹار مدیحہ شاہ کی حویلی کا سیٹ تھا بیدیاں روڈ پر واقع گاوں کے فارم ہاوس پر کافی دن شوٹنگ جاری رہی پہلا سپیل شیخوپورہ میں تھا اس موقع پر اداکار۔وہاج مدیحہ شاہ اچھی خان وسیم علی آمنہ شریف پر سین عکسبند ہو رہے تھے ڈائریکٹر یرویز کلیم نہائت جانفشانی سے سین ریکارڈ کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نئے فنکار اچھا پرفارم کر رہے ہیں فلم۔سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور نئے فنکار تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گے فلمسٹار مدیحہ شاہ پر سین عکسبند ہو رہے تھے مدیحہ شاہ نے کہا کہ یہ رول فنی زندگی کا یادگار رول ثابت ھوگا پرویز کلیم کہ ساتھ کام کر کےبہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا نوجوان ہیرو اور پروڈیوسر علی عباس نے کہا سینئرز اور جونیئرز کا حسین سنگم اس فلم میں دیکھنے کو ملے گا فلم ریکارڈ ٹائم میں مکمل ہوگی اور بھریور پبلسٹی کے بعد ریلیز ہوگی
ریورٹ و تصاویر۔
انجم شہزاد

شیئرکریں