گلوکارہ نمرا مہرا کی سالگرہ تقریب

گلوکارہ نے فیملی اور فریندز کے ساتھ مل کے کیک کاٹا

گلوکارہ نمرا مہرا نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اس موقع پر ان کو شوبز شخصیات اور ان کے پرستاروں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ان کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا گلوکارہ نے اپنے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں فیملی اور ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری سالگرہ کی خوشیوں میں شرکت کی اور مجھے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ ان دنوں نجی ٹی وی کے پروگرامز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہوں جبکہ میں نے کچھ آڈیو سونگز تیار کرلئے جن کی ویڈیو کی تایری بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ بطور گلوکارہ فلموں میں پلے بیک گلوکاری اور ڈراموں کے اوایس ٹی بھی ریکارڈ کروارہی ہوں جبکہ آجکل میوزک کنسرٹ شو ملک بھر میں جاری ہیں جن میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہوں میرے گزشتہ ویڈیو سونگ کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی حاصل ہورہی ہے امید کرتی ہوں اگلے سونگز بھی میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گے۔

شیئرکریں