معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کی تقریبات

پاکستان فلم انڈسٹری بالخصوص ٹی وی میڈیم کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے- اورآج نکاح کی تقریب 28 دسمبر کوہوئی – میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں آج اقرا اور یاسر کی مایوں کی رسم کی گئی جس کی تصویریں دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اداکارہ یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اقرا کی مایوں کا ایک بوم رینگ بنا کے شیئر کیا جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’ون ٹو تھری گو۔‘ جبکہ انہوں نے اپنی اِس پوسٹ میں ہیش ٹیگ Iqyasirdaviyah بھی استعمال کیا – یاسر حسین کی اِس پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی کمنٹس کیے۔

اس موقع پر پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دونوں کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات اور دعائیں کی –

شیئرکریں