ان دی سیٹ کامیڈی فلم گول گپو

کامیڈی فلم کی جتنی اب ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی

میں نے یہی سوچ کر کامیڈی فلم بنانے کا سؤچا ان خیالات کا اظہار کامیڈی فلم گول گپو کے سیٹ پر فلم رائٹر و ڈائریکٹر زبیر شوکت نے کیا

زبیر شوکت کی ایک فلم شناخت ریلیز ھوچکی ہے جس کا موضوع بھی مختلف تھا اس فلم میں خواجہ سراء کے حالات زندگی کو ڈسکس کیا گیا پہلی دفعہ ایک خواجہ سرا پر آئٹم سانگ بھی پکچرائز کیا گیا اور اس فلم کو پسند کیا گیا جس میں نامور فنکاروں نے خواجہ سرا کا رول کیا زبیر شوکت نے کہا کہ ہمارے ادارے ڈبل فائر پروڈکشن کے بینر تلے یہ دوسری فلم ہے جو مکمل کامیڈی فلم ہے جس کا سکرپٹ بھی میرا لکھا ہوا ہے اس فلم میں بھی فلم ٹی وی سٹیج کے نامور فنکارؤں نے کام کیا جن میں زارا روحی خان احمد علی اکبر سخاوت ناز اشرف خان زنیرہ ماہم قدیر خان رمشا رضیہ ملک لبنی بٹ غلام احمد شاہد محمود انجم شہزاد اور دیگر شامل ہیں
فلم کے اسسٹنٹ مہر علی اور حسنین ہیں جبکہ میوزک ڈائڑیکٹر خاور حسین سنگرز میں حمیرا چنا اسد عباس ندا فیض امن اور حمیرا ارشد شامل ہیں ڈی او پی شباہت قمر لائن پروڈیوسر عظمت بھٹی ہیں فلم کے حوالے سے مذید گفتگو کرتے ہوئے زبیر شوکت نے کہا لائٹ کامیڈی اینڈ لو سٹوری فلم ہے جس کا سبجیکٹ اچھوتا ہے جس میں سچوایشنل کامیڈی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے نا سٹیج والی جگت بازی ہے نا منہ ٹیڑھے یا اوچھی حرکتوں سے مزاح پیدا کرنے کی کوشش کی گئی فلم کی تمام تر شوٹنگ حقیقی مقامات پر کی گئی ہے فلم میں ایک کامیڈی سونگ بھی ہے جو یقینا ہٹ ہوگا اس موقع پر فنکاروں صے بھی گفتگو کی گئی سخاوت ناز نے کہا کہ پہلے کافی فلموں میں کام کیا زبیر شوکت کے کام کا انداز مختلف ہے کہانی ںھی منفرد ہے دو بیویوں کے شوہر کا رول کر رہا ہوں میرا پئیر زارا اور زونیرہ ماہم کے ساتھ ہے زونیرہ ماہم جو کافی ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ ایک ٹی وی شو میں مختلف کردار کرکےشہرت حاصل کر چکی اپنے رول کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اچھا لگا فلم میں کام کرنا آفرز کافی عرصہ سے تھی اچھے رول کے انتظار میں تھی اس رول میں پرستار پسند کریں گے اشرف خان نے کہا کامیڈی فلم وقت کی ضرورت ہے زبیر شوکث نے گول گپو کا سکرپٹ اچھا لکھا عرصہ بعد سچوایشنل کامیڈی کر کے اچھا لگا روحی خان نے کہا فلم انڈسٹری میں نئے خون کی آمد خوش آئند آقدام ہے اسی طرح مختلف موضوعات پر فلمیں بنیں گی تو انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں گی گول گپو کا کردار کرنے والی اداکارہ زارا نور نے کہا کہ زبیر شوکت نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے مجھے مرکزی کردار میں سائن کیا میرا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے مں نے بھی کوشش کی ہے سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا فلم کے ڈی او پی شباہت قمر نے کہا کہ زبیر شوکت کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا ہماری محنت رنگ لائے گی فلم کے میوزک ڈائریکٹر خاور حسین کا کہنا ہے کہ فلم کے رائٹر ڈائریکٹر زبیر شوکت کے ساتھ فلم شناخت کا کام بھی کیس کیا اس فلم کے لیئے بھی مجھے فری ہینڈ دیا میوزک پر کافی محنت کی ہے میوزک کو بھی پذیرائی ملے گی فلم کے لائن پروڈیوسر عظمت بھٹی نے کہا اچھی فلم ٹیم ورک سے بنتی ہے زبیر شوکت نے کاسٹنگ اور دیگر امور میں ٹیم سے بھرپور مشاورت کی فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ٹی وی سٹیج کی نامور اداکارہ ثناءبٹ نے بھی خصوصی کردار کیا انہوں نے بھی فلم کی کامیابی کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا فلم کی پرموشن میں کاکس انٹرٹینمنٹ کی خدمات جاصل کی گئی ہیں جس کے سی ای او انجم شہزاد ہیں جو اس فلم کی پرموشن کے لئیے پلان مرتب کر رہے ہیں آخر میں زبیر شوکت نے کہا شوٹنگ مکمل ہو چکی ایڈیٹنگ اور ڈبنگ کلک سٹوڈیو میں جاری ہے فلم پر محنت کی ہے امید ہے فلم انڈسٹری میں ٹرینڈ سیٹر ثابت ھوگی فلم کو عید پر ملک بھر کے سینماوں میں ریلیز کیا جائے گا
رپورٹ انجم شہزاد

شیئرکریں