اس کے لئے سخت محنت اور مستقل مزاج ہونا ضروری ہے۔
مختصر عرصے میں ابھی چند ایک ہی پراجیکٹ کئے مگر اس میں میری پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا۔ میری منزل فلم اور ٹی وی ڈرامہ ہی ہے مگر اس کے ساتھ ماڈلنگ اور کمپیئرنگ میں بھی موقع ملنے پر مایوس نہیں کرونگی۔ جویریہ نے کہا کہ نئے
سال میں میوزک کے حوالے سے ایک پروگرام شروع ہوگا جس کی ریکارڈنگ ملتان سمیت دیگر شہروں میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جے پروڈکشن کی ویب سیریز اور ویڈیوز بھی کر رہی ہوں۔