جس کی موسیقی طافو برادران اور ریکارڈنگ شہزاد نے کی ہے
گلوکار ذیشان ساجد نے بتایاکہ موسیقی سے شروع دن سے ہی لگاﺅ تھا جس کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے بھی بھرپور سپورٹ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ مختلف پروگراموں میں معروف گلوکاروں سے پرفارم کرچکا ہوں اور اب اپنے پہلے آڈیو البم کی ریکارڈنگ کروائی ہے جس کو معروف آڈیو کمپنی جلد ہی ریلیز کریگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ البم سرائیکی اور پنجابی گانوں پر مشتمل ہے جس کو معروف شعراءکرام نے لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گانوں کے ویڈیو بھی بنائے جائینگے۔