الحمرا میں “ترکی میں پاشا” کی تقریب رونمائی

آئی جی ریٹائرڈ طاہر انوار پاشا کے تازہ سفر نامے “ترکی میں پاشا” کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی

مہمان خصوصی ترکی کے قونصل جنرل ایمر اوزبائ تھے

گزشتہ روز لاہور آرٹ کونسل، الحمراء میں آئی جی ریٹائرڈ طاہر انوار پاشا کے تازہ سفر نامے “ترکی میں پاشا” کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی ترکی کے قونصل جنرل ایمر اوزبائ تھے جبکہ صدارت پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی ۔ مقررین میں سید قاسم علی شاہ، جاوید اقبال کارٹونسٹ، صائمہ کامران، ڈاکٹر عائشہ عظیم، گل نوخیز اختر اور شازیہ شاہ شامل تھے۔ ترکی کے قونصل جنرل نے کہا کہ اس کتاب سے پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں پر جائیں گے۔ پروفیسر کامران نے اعلان کیا کہ طاہر انوار پاشا کی ادبی خدمات کے حوالے سے انہیں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس وقت ان کی سفر نامہ نگاری پر ایم فل کا مقالہ لکھا جا رہا ہے۔ مہمانوں کے بڑے اجتماع میں سابقہ آئ جی پنجاب شوکت جاوید، سابقہ آئ جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی، آئی جی مرزا شمس الحسن، ٹی وی مبصر بریگیڈیئر غضنفر، حسیب پاشا المعروف عینک والا جن، صدر انجمن تاجراں راو مبارک، یو کے سے ارشد خان وغیرہ شامل تھے ۔

شیئرکریں