اس حوالے سے گلوکار واجد علی بغدادی نے بتایا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کچھ نیا بناﺅں اسی لئے شاعری، کمپوزیشن سمیت ہر شعبہ پر محنت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا سرمایہ پرستار ہیں جن کی پسندیدگی اور محبت سے اس مقام پرہوں۔ انہوں نے کہا کہ ”وعدہ کر“کو جس طرح سے پذیرائی مل رہی ہے اس پر چاہنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔واجد علی بغدادی نے کہا کہ یہ ویڈیو سانگ میرے آنیوالے نئے آڈیو ویڈیو البم کا ہے جس کے باقی گانوں کی ریکارڈنگ مکمل کررہاہوں۔
