گلوکار اریان خان کی شوبز مصروفیات میں اضافہ

ٹی وی شوز اور میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے لگے گلوکاراریان خان اب بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار بھومیاں کے ساتھ ”ٹیکس“ گانے کی ویڈیو شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جس کو نئے سال جنوری فروری میں ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جائے گاجبکہ گزشتہ ویڈیو گانے ” مہران گڈی“سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی حاصل کرچکا ہے جبکہ ان کے گانے کوٹک ٹاک پر لاکھوں افراد نے اپنی ویڈیو اپلوڈ میں شامل کیا ہے گلوکار اریان خان معروف گلوکارہ شازیہ منظور، نصیبولال،کے ساتھ مشترکہ ویڈیو سونگ دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے اریان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میوزک کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے یو ٹیوب ، ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل ویب سائیڈز نے سینئر گلوکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی بہترین پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے جس کی وجہ سے فنکاروں کو اپنی بھرپور صلاحتیں دیکھانے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی شوز اور مختلف میوزیکل کنسرٹ شو میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہا ہوں جبکہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں کےلئے بھی بطور پلے بیک سنگر پرفارم کر رہا ہوں۔

شیئرکریں