ثقافتی تنظیم سکانستان کے زیر اہتمام ناروے میں کلچرل ایوارڈ تقریب

جس میں ماڈلز تھیم فیشن شو پر واک کی اور کلچرل شو بھی پیش کیا گیاجس میں پاکستانی کمیونٹی اور ناروے سے تعلق رکھنے والے ثقافتی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ناروے مسجد حملہ ناکام بنانے والے پاکستانی بزرگ محمد رفیق اور محمد یقبال جنید کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا تفصیلات کے مطابق ثقافتی تنظیم سکانستان نے ناروے میں شاندار ایوارڈ شو منعقد کیا جس میں سال میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں سماجی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کئے سکانستان ایونٹ ارگنائزر امن شیخ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال پاکستان اور ناروے کی ثقافتی تقریبات اور کلچر کو پرموٹ کرنے کےلئے فیشن ویک کا اہتمام کرتے ہیں جس میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز فنکار ماڈلز حصہ لیتے ہیں جبکہ ناروے سے تعلق رکھنی والی شوبز شخصیات کو بھی اپنی تقریبات کا خصوصی حصہ بنایا جاتا ہے اس سال ہم نے فیشن ویک سے قبل ایک ایوراڈ تقریب پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں خصوصی طور پر رکھی جس میں ہم نے ناروے میں مسجد پر حملہ ناکام بنانے اور سینکڑوں لوگوں کی جان بچانے والے پاکستانی بزرگ محمد رفیق، اور محمد اقبال جاوید کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا کیونکہ انہوں نے انسانیت کی جان بچاکر دین اسلام اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردئے ہیں امن شیخ کا کہنا تھا کہ ایورڈ تقریب میں ماڈلز ،ڈیزائنرز، گلوکاروں اور شوبز شخصیات سمیت سماجی شخصیات کو ایوارڈ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی جس کا مقصد پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کو دنیا بھر میں مثبت امیج اجاگر کرنا ہے ۔

شیئرکریں