بیرون ملک اپنے فن سے ملک کا نام روشن کرکے دلی خوشی ہوئی- کائنات علی

پنجاب میوزیکل گروپ کے نزاکت علی نے دوحہ قطر کے ثقافتی دورے پر بلایا عوام نے دل کھول کر داد دی

ٹیلنٹ ہو تو سر چڑھ کر بولتا ہے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی یرستاروں کی اکثریت موحود ہے اس کا اظہار پرستاروں نے اپنی چاہت سے کیا ان خیالات کا اظہار گلوگارہ و صوفی گائیک کائنات علی نے کیا ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فنکار بیرون ملک اپنے ملک کا ثقافتی سفیر ہوتا ہے اور اپنے فن اور روئیے سے اپنے ملک کا سافٹ امیج پیش کرتے ہیں کائنات علی نے کہا کہ گزشتہ دنوں دوحہ قطر کا کامیاب ثعافتی دورہ کر کے آئی ہوں جس کی دعوت پنجاب میوزیکل گروپ کے نزاکت علی نے دی وہاں کے شوز میں پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں کے شہریوں کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں نعت کے علاوہ لائیو گایئکی کا مظاہرہ کیا جسے لوگوں نے پسند کیا پاکستانی کامیڈین غغفار لہری کی پرفارمنس بھی یادگار رہی کائنات علی نے کہا نزاکت علی اچھے پرموٹر ہیں جو پاکستانی ٹیلنٹ کو پرموٹ کرتے ہیں کائنات علی نے کہا پاکستان واپسی کے بعد ٹی وی شوز مپں شڑکت کرنی ہے اس کے علاوہ اپنے گانوں کی ویڈیوز بناوں گی

شیئرکریں