پی ٹی وی پنجابی ڈرامہ منجی کتھے ڈاہواں کی عوامی مقبولیت میں اضافہ

ٹینشن زدہ ماحول میں سچوایشنل کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ عوام کے لئیے تازہ ہوا کا جھونکا

عوام نے ڈرامے کا ٹائم پانچ بجے کرنے اور اقساط بڑھانے کا مطالبہ کردیا

پی ٹی وی کا پنجابی زبان کا۔اکلوتا کامیڈی ڈرامہ منجی کتھے ڈاہواں عوامی مقبولیت کی بلندیوں پر ڈرامہ کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر الیاس چوہدری ہیں جبکہ رائٹر توقیر بن اسلم ھیں منجی کتھے ڈاہوں عوام میں بے پناہ مقبول ہے اس کی وجہ کہ عام ڈگر سے ہٹ کر کامیڈی ھے موجودہ دور ٹینشن سے پریشانیوں سے بھریور ہے.ایسے میں ہنسنے مسکرانے کے لئیے مادری زبان پنجابی کا اکلوتا ڈرامہ ہے جو عوام میں کافی پسند کیا جا رہا ہے ایک سروے کے مطابق اگر اس کا ٹائم پانچ بجے کر دیا جائے تو اور مقبول ہوسکتا ڈدامے کی تیس سے زائد اقساط ریکارڈ ہوچکی ہیں ڈرامہ منجی کتھے ڈاھواں کے سٹاک کریکٹرز میں انعآم خان ظفر ارشاد عینی طاہرہ فرزین ملک چشمان شامل ہیں جبکہ ہر قسط میں مختلف نئے پرانے فنکار آتے جاتے رہتے ہیں ڈرامہ کے معاون یروڈیوسر ملک ارشد شوکت ایسوسی ایٹ عظمت بھٹی ہیں ایک ملاقات میں الیاس چوہدری نے بتایا کہ ڈرآمہ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے رائٹر نے اچھا لکھا فنکاروں نے کردار نگاری سے سجایا ایسے ڈرامے وقت کی ضرورت ہیں

شیئرکریں