نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کے نام سے منسوب پہلی “دلدار ایورڈ” تقریب 9دسمبر کو الحمراء میں منعقد ہوگی ۔

دلدار ایوارڈ ملک کے نامور شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیئے جائیں گے

۔دلدار پرویز بھٹی کے بھانجے اور دلدار لورز فورم کے سیکرٹری جنرل میاں فراز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریب ماہ نومبر میں منعقد ہونا تھی لیکن چند
معاملات کے پیش نظر اس کو 9 دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لائف اچیومنٹ ایورڈز فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی نامور شخصیات کو دئیے جائیں گے۔یہ ایوارڈ تقریب دلدار لورز فورم کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے۔ایوارڈ کے لیے باقاعدہ ایک جیوری بنائی گئی جس نے فیصلہ کیا کہ کس کو ایوارڈ دیا جائے ۔

شیئرکریں