26ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی شاندار اور یادگار تقریب

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے تعاون سے 26 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب لاہور میں منعقد کی تقریب کی صدارت لیونگ لیجنڈ سید نور نے کی اور مہمان خصوصی نامور سماجی شخصیت، عاشق محمدﷺ و آل محمدﷺ چوہدری اورنگ زیب چیئرمین الکبیر ٹاون لاہور اسلام آباد تھے۔تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض اسلم سیماب،سعید سہکی اور سید سہیل بخاری نے سرانجام دیئے۔ تقریر میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا نامور کمپیئر اسلم سیماب نے آغاز میں سید سہیل بخاری کی 38سالہ بے لوث ثقافتی سماجی ادبی خدمات کو زبردست شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پورے ہال نے کھڑے ہوکر سید سہیل بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان کی بے لوث خدمات پر صدارتی ایوارڈ دیا جائے جس کی ہال میں بیٹھے سینکڑوں افراد نے تائید کی۔اسلم سیماب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ان کا لگایا ہوا بوٹا ہوں اور آج میں ان کی محبت کی وجہ سے ایک تناور درخت بن چکا ہوں یہ سب سید سہیل بخاری کی محبتوں کا نتیجہ ہے کہ آج میں ایک مہنگا ترین اور کامیاب کمپیئر ہوں۔ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور لوگوں کی محبت کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میرا تعلق پاکستان کے ایک مذہبی خاندان سے ہے ثقافت آرٹ کبھی مذہب سے الگ نہیں ہوسکتے اور میں نے کبھی بھی لوگوں کی طرح مذہب کا لبادہ نہیں اوڑھا اور نہ کبھی ثقافت، آرٹ کو اپنا کاروبار بنایا ہے۔ اللہ اور پنجتن پاک کا شکر ہے کہ حکمت میرا پیشہ ہے اور آستانہ خدمت خلق کا ذریعہ ہے۔ بادشاہوں پر بھی برا وقت آجاتا ہے مجھ پر مالی طور پر مشکل وقت آیا ہے مگر میں بڑے ثابت قدم سے یہ وقت گزار رہا ہوں حکومت نے نام نہاد فنکاروں کو اور جو روتے ہیں ان کو لاکھوں روپے مالی امداد دی مگر میری بے لوث خدمات کو نہیں دیکھا گیا۔ کیونکہ میں سادات فیملی سے ہوں اور رونا مجھے نہیں آتا۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ثقافت کا ایسا وزیرتعینات کیا جائے جسکو ثقافت اور آرٹ سے دلچسپی ہو جو فن اور فنکار کی پذیرائی کی سمجھ رکھتا ہو۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں محمد اسلم اقبال اکثر وبیشتر وعدے کرنے کے باوجود تشریف نہیں لاتے آج پھر وہ وعدہ کرنے کے باوجود تشریف نہیں لائے ان کو ثقافت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کسی بھی ملک یا صوبے کی شناخت اسکی ثقافت سے ہوتی ہے اس لئے اس شخصیت کو وزیر بنایا جائے جو دلچسپی رکھتا ہو اور وقت دے کر تقریبات میں تشریف لائے انکے سٹاف نے سارا دن مجھ سے پروگرام کی تفصیلات طلب کیں جو کہ ان کو الحمرا
کے بیک سٹیج پر دوران پروگرام تیاری فراہم کردی گئیں۔ سید سہیل بخاری نے کہا میں لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور ایگزیکٹیوڈائریکٹر اطہر علی خان کا بے حد شکر گزار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر آرٹ اینڈ پروگرامز ذولفقار زلفی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سید سہیل بخاری نے کہا کہ اب ہم نے لاہور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اور ایشین میڈیا ایوارڈز کی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ہال میں بیٹھے اسینکروڑوں افراد نے خیرمقدم کیا۔ مہمان خصوصی چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر ٹاؤن لاہور، اسلام آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیر سید سہیل بخاری ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور آل رسول ہیں انکی فنکاروں اور زندگی کے دیگر شعبہ جات کے افراد و شخصیات کی پذیرائی کرنا انکے بڑے پن کا ثبوت ہے۔ ا نکی بے لوث خدمات پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آئندہ انکی ہر تقریب میں شریک ہونگا۔ انہوں نے کہا کسی کو عزت دینا ایک بڑے آدمی کا کام ہے عزت وہی دیتا ہے جو خود عزت دار ہوتا ہے۔ لیونگ لیجنڈ سید نور نے کہا کہ سید سہیل بخاری جس طرح زندگی کے ہر شعبہ کی پذیرائی کرتے ہیں ان کا یہ اقدام قابل تحسین ہیں انکی 38سالہ ثقافتی، سماجی، ادبی بے لوث خدمات پر حکومت پاکستان کو پرائڈ آف پرفارمنس دینا چائیے۔ سید نور نے مزید کہا کہ سید سہیل بخاری کی کاوشوں کی وجہ سے لوگوں میں اچھے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور یہ سلسلہ جای و ساری رہنا چائیے۔ ورسٹائل گروپ نے صوفی پرفارمنس سے حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی ورسٹائل گروپ کے ہیڈ فیا ض خان خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں انہوں نے گروپ کو لیڈ کرتے ہوئے جاندار پرفارمنس کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔ وسیب کے نامورگلوکار واجد علی بغدادی جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے گانوں سے تہلکہ مچایا ہوا ہے خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہونے کے لیے تشریف لائے اور اپنی پرفارمنس پر داد و تحسین حاصل کی۔ انٹرنیشنل ممکری اداکار اور کمپیئر سعید سہیکی نے اپنی جاندار پرفارمنس پیش کرکے عوام سے بے پناہ داد حاصل کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیر سید سہیل بخاری ایک ا یسی شخصیت کا نام ہے جو فن و فنکار کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہم فنکار انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل فوک سنگر محمد عارف لوہار نے کہا کہ سید سہیل بخاری فنکاروں کیلئے ایک آکسیجن کی حثیت رکھتے ہیں انکی فنکاروں کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ عارف لوہار نے اپنی جاندار پرفارمنس پیش کی اور الحمرا ہال نمبر ۱ تالیوں سے گونج اٹھا انہوں نے دو گانے پیش کئے مگر حاضرین نے عارف لوہار کو جگنی کی پرزور فرمائش کی جس کو انہوں نے پوری کرکے داد تحسین وصول کی۔
لیونگ لیجنڈ گلوکار انور رفیع نے” جانوسن ذرا” پیش کیا لوک فنکارعباس جٹ نے اپنے مخصوص انداز میں پرفارمنس پیش کی ابھرتی گلوکارہ گلاب نے دو گانے پیش کیے۔ پیروڈی فنکار حسن عباس نے لیجنڈ ریشماں اور دیگر فنکاروں کی پیروڈی پیش کی۔ ورسٹائل گروپ نے پنجابی رقص پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔ لیونگ لیجنڈ سید نور، چوہدری اورنگ زیب، عارف لوہار لیونگ لیجنڈ اداکار مسعود اختر، لیونگ لیجنڈ الطاف حسین نے ایوارڈز تقسیم کیے۔ 26ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں بہترین وائٹنگ کریم چاندنی کو دیا گیا۔ چاندنی وائٹنگ کریم کے چیف ایگزیکٹیو شوکت علی طور نے ایوارڈ وصول کیا۔ بہترین ٹاؤن پلانر کا ایوارڈ چوہدری اورنگ زیب چئیرمین الکبیر ٹاؤن لاہور اسلام آباد نے حاصل کیا۔ اسلم سیماب بہترین کمپئیر، سعید سہیکی،عباس جٹ، واجد علی بغدادی، گلوکارہ گلاب، خرم بھٹی (بہترین ساؤنڈ ریکارڈسٹ) گلوکار انور رفیع، گلوکارہ عذرا جہاں، حسن عباس، فیاض خان ورسٹائل گروپ، پائل چوہدری، اعجاز فیروز اعجاز (ادبی خدمات)، اچھی خان (بہترین ولن)، گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر ہمدرد روح افزا کو بہترین فلوٹ کا ایوارڈ دیا گیا جوکہ ہمدرد لاہور کے ڈپٹی دائریکٹر علی بخاری نے وصول کیا۔ لیونگ لیجنڈ راشد محمود، حاجی عبدالرزاق اور انٹرنیشنل فوک گلوکار عارف لوہار شامل ہیں۔

شیئرکریں