معروف گلوکارہ مہک علی کی کلب 313میں شاندار لائیو پرفارمنس

پیور ایونٹ کے زیر اہتمام مقامی کیفے میں میوزیکل تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف گلوکارہ مہک علی نے لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں، ریشماں اور نصرت فتح علی خان کے گیت گاکر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں نے اپنے شہرا فاق گیت سناکر محفل میں سما باندھ دیا تقریب میں معروف گلوکار علی نور، راحیل منہاس، عابد نکئی، علی منہاس، بازل فردوس، فرید، رشماشاہ،ار جے بلاول سمیت میوزک کے دلدادا افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر گلوکارہ مہک علی نے . گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوزک وہ دور پھر سے شروع ہوگیا ہے جہاں گلوکار ہفتہ وار میوزک لائیو پرفارمنس کرتے تھے ایک دور میں مختلف کیفے اور ہوٹلز کلب میں کھابوں کے ساتھ ساتھ میوزک کا خصوصی انتظام کیا جاتا تھا مجھے خوشی ہے کہ اب میوزک کے ذریعے اچھی تفریح فراہم کرنے کےلئے پھر سے لائیو پرفارمنس کا آغاز کردیا گیا جس کےلئے میں پیور ایونٹ کے سی ای او راحیل منہاس کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کی کاوشوں سے ہفتہ وار میوزیکل شوز کا انعقاد ہونا شروع ہوچکا ہے

شیئرکریں