پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں سنی دیول کو کرتار یور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں بابا گورو نانک کے در پر آئے ساحر علی بگا

‏پاکستان کے صف اول کے گلوکار ساحر علی بگا نے کرتار پور راہداری کی تقریب میں بھارتی اداکار و سیاستدان سنی دیول کی پاکستان آمد پر کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں اور ہم سنی دیول کی وہ تمام باتوں کو معاف کرتے ہیں جو وہ پاکستان کے بارے میں کہتے رہے ہیں، ساحر علی بگا نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس کا اظہار سکھوں کے مقدس ترین مقام کرتار پور راہداری کو کھولنے سے کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سنی دیول نے ماضی میں پاکستان اور کشمیر کے بارے میں جو کچھ کہا پاکستانی انہیں باباگرونانک کی وجہ سے معاف کرتے ہیں

شیئرکریں