ً”آج سِکھ برادری کے لیے بڑا دِن ہے – سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ

سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان کی تعریفیں کر ڈالیں

سِکھ قوم اپنے جس گُردوارے کے درشن دیدار کے لیے 70 سال سے منتظر تھی۔ آخر اُس کے کھُلے دیدار کا موقع اُنہیں نصیب ہو گیا۔ پاکستانی حکومت کی مہربانی سے سِکھوں کے لیے کرتار پور راہداری تعمیر کر دی گئی۔اس تاریخی راہداری کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی دیگر حکام اور وزراء کے ساتھ کرتار پور پہنچ چکے ہیں۔

شیئرکریں