بین الاقوامی شہرت یافتہ کامیڈین و فلم ٹی وی آرٹسٹ غفار لہری دشومیں پرفارم کرنے کے لیئے دوحہ قطر روانہ ہوگئے،

قطر کے مقامی کلب میں پرفارم کریں گے جس کے آرگنائزر نزاکت علی ہیں اس شوکو پنجاب میوزک گروپ اور سوہنی دھرتی کے زیر اہتمام منعقدکیا جارہاہے۔۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غفار لہری نے بتایا کہ ان کا دوحہ قطر میں 3 روز کا قیام ہوگا جس دوران وہ مختلف پارٹیز اور شوزمیں پرفارم کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے بتایاکہ اس شوکے آرگنائزر نزاکت علی ہیں جو عرصہ دراز سے دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیئے شوز کا اہتمام کرتے رہتے ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کے ہر سینئیر جونئیر آرٹسٹ کو پرفارم کروایا ہے۔غفار لہری نے کہاکہ نزاکت علی پاکستانی کمیونٹی کو محظوظ کرنے کے لیئے مختلف شوزمنعقد کرواتے ہیں جس سے وہ پاکستان کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں نزاکت علی وہ واحد پاکستانی پرموٹر ہیں جنہوں نے پاکستانی ٹیلنٹ کو بھی بیرون ملک متعارف کروایا اور پاکستانی کلچر کو فروغ دیا۔غفار لہری نے مذید کہاکہ پاکستانی فنکار بھی نزاکت علی کے شوزمیں خوشی سے شریک ہوتے ہیں انشاء اللہ میں آئندہ بھی نزاکت علی کی زیر سربراہی منعقدکیئے جانیوالے شوزمیں پرفارم کرتا رہوں گا

شیئرکریں