فلم کی ہیروئن ماہی خان کی لاہور سے خصوصی آمد صحافیوں کے ساتھ گھل مل گئیں، فلم کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار
فلم پروڈےوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد رشید غریب کیلئے سستے داموں ٹکٹ اور پروڈیوسر کا شیئرز 70 فیصد تک کرنے کے اقدامات کریں
سینئر پروڈےوسر و ڈائریکٹر جرار رضوی ان دنوں کراچی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی نئی زیر تکمیل فلم ”پنگا از ناٹ چنگا“ کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم ”پنگا از ناٹ چنگا“ کی کاسٹ فائنل کرنے کراچی آئے ہیں جبکہ فلم کا میوزک تقریباً تیار کرلیا گیا ہے۔ سینئر پروڈےوسر و ڈائریکٹر جرار رضوی نے کہا کہ فلم ایک سستی تفریح ہوا کرتی تھی ۔ جس سے ہر غریب آدمی محظوظ ہوتا تھا۔ آج کی فلم اور سینما انڈسٹری تبدیل ہوچکی ہے اور ٹکٹ کے دام بے حد بڑھ چکے ہیں جس کے باعث غریب آدمی فلم دیکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جبکہ فلم کا اصل بزنس اور اصل کامیابی دنیا بھر میں غریب طبقے سے ہی منسلک ہے۔ میری فلم پروڈےوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد رشید سے اپیل ہے کہ وہ غریب طبقے کو ایک بار پھر سستی تفریح فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ آج کے دور میں فلم پروڈےوسر کی فلم کامیاب ہوجائے تو اس کی جیب میں اس کا لگایا سرمایہ واپس نہیں آتا کیونکہ 50 فیصد تو سینما مالکان لے لیتے ہیں اور باقی کے 50 فیصد میں سے فلم پروڈےوسر فلم کی پبلسٹی کا پیسہ بھی وصول نہیں کر پاتا۔ فلم ”پنگا از ناٹ چنگا“ کی پریس کانفرنس میں لاہور سے خصوصی طور پر فلم کی ہیروئن ماہی خان نے بھی شرکت کی۔ جو صحافیوں میں گھل مل گئےں۔ اداکارہ ماہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کسی بھی شہر میں بنے پاکستانی کہلائے گی۔ فنکار کو اپنے کردار سے مکمل انصاف کرنا چاہےے باقی کامیابی ناکامی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ میں اپنی نئی زیر تکمیل فلم ”پنگا از ناٹ چنگا“ کو لیکر کافی سنجیدہ ہوں اور کوشش کروں گی کہ اس فلم میں بھرپور توانائی کے ساتھ کام کروں اور باقی فیصلہ عوام کا ہوگا۔