شوبز میں منفرد مقام بنانے کے لیئے محنت پر یقین رکھتی ہوں کبھی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا لیلی منیزے

سینئرز کی ہمیشہ عزت کی اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی

شوبز میں کامیابی کا شارٹ کٹ کوئی نہیں جو راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتے وہ ایسے ھی فیلڈ سے آوٹ ہو جاتے ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ لیلی منیزے نے کیا پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ نئے پراجیکٹس کی آفرز ہیں مگر میں یرفارمنس والے رولز کرنا چاہتی میں صرف گلیمرس نہیں بلکہ پرفارمنس کے ذریعے اپنا اپ منوانا چاہتی ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہمسایہ ملک کے ڈراموں میں کہانی نام کو بھی نہیں جبکہ ہمارے ڈرامے معاشرتی مسائل کی عکاسی کرتے ہیں لیلی منیزے نے کہا ماڈلنگ بھی اداکاری ہے اس میں بھی فیس ایکپریشن کا کام ہے فلم کے متعلق لیلی منیزے نے کہا کہ کردار دیکھ کر فلم سائن کروں گی فلم لاہور کی ہو یا کراچی کی ہمیں پاکستانی فلموں کو سپورٹ کرنا چاہیئے

شیئرکریں