پی ٹی وی ڈرامہ سیریل ٹوٹے پتے میں زندگی کا یادگار رول کیا علی اسلم

آنگن میں دیوار میں ولن کے رول میں پہچان ملی خود پر مخصوص کردار کا لیبل نہیں لگوانا چاہتا

خود پر کسی ایک کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا خود کو ورسٹائل ثابت کرنا چاہتا ہوں ان خیالات کا اظہار ٹی وی ڈراموں کے نئے ولن علی اسلم نے ایک ملاقات میں کیا ایک سوال کے جواب میں کہا آنگن میں دیوار سیریل میں ولن کے رول نے منفرد پہچان دی اس کے علاوہ چلتی کا نام گاڑی میں اچھا رول تھا آجکل پی ٹی وی ڈرامہ ٹوٹے یتے میں زبردست رول ہے شوکت چنگیزی کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا سینئرز سے سیکھا وہ ہمارے لئیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں علی اسلم نےکہا کہ چند اور ڈراموں میں کام کر رہا ہوں میں ہر طرح کے رول کرنا چاہتا تا کہ کسی خاص کردار کا لیبل نا لگے علی اسلم نے کہا مجھے اپنے ٹیلنٹ پر بھروسہ ہے کراچی جانے کا ارادہ نہیں

شیئرکریں