”نشہ سجناں دا ہوندا “ فیم گلوکار واجد علی بغدادی نے نیا گیت ”اتنی پیوا ڈھولا ذہن تولے جاوے“ ریکارڈ کرلیا

جس کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر لانچ کردیا جائیگا۔اس حوالے سے گلوکار واجد علی بغدادی نے کہا کہ گائیکی میرا شوق ہی نہیں جنو ن ہے۔اس لئے اپنے ہر گیت کی شاعری، کمپوزیشن سمیت ہر شعبے پر محنت کرتا ہوں تاکہ سننے والوں کو ہر بار منفرد گانا سننے کو ملے۔واجد علی بغدادی نے کہا کہ یہ نیاگیت بھی اپنی شاعری، کمپوزیشن اور گائیکی کے حوالے سے پرستاروں کو پسند آئے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ گیت میرے نئے آڈیو البم کا ہے جس کے باقی گانوں کی ریکارڈنگ بھی جلد مکمل کرلی جائیگی۔واجد علی بغدادی نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں ملنے والی کامیابیاں والدین کی دعاﺅں اور اساتذہ کی محنت ہے اس پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔

شیئرکریں