الحمراء میں مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کی طرف سے الحمراء سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ سخ ت کرنے کی ہدایت

لاہورآرٹس کونسل صف اول کا ادبی وثقافتی ادارہ ہے جو اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔اطہر علی خان

الحمراء کے تمام افسران کو اپنے فرائض جانفشانی اور محنت سے سر انجام دیں

آرٹسٹوں کی فلاح و بہبودحکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی بحالی خوش آئند ہے۔ اطہر علی خان

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا میں ہونے والے کمرشل اسٹیج ڈراموں کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوام کو معیار ی اور صاف ستھری تفریح فراہم کرنے کے لئے کمرشل ڈراموں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے،تمام اسٹیج منیجر اپنی ڈیوٹی کے دوران ہال میں موجود رہیں اورڈرامہ سکرپٹ کے مطابق کروایا جائے،کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے،ڈرامے کے دوران ہالز میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے،تمام امور میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی جائے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے الحمرا کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، لاہورآرٹس کونسل صف اول کا ادبی وثقافتی ادارہ ہے جو اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہا ہے،اجلاس میں الحمراء کے تمام افسران کو اپنا کام جانفشانی سے کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت فنکاروں فلاح و بہبود کے لئے ٹھو س اقدامات کر رہی ہے، اس ضمن میں آرٹسٹ ویلفیئرفنڈ کی بحالی ایک اہم قدم ہے۔اجلاس میں الحمرا مال اور کلچرل کمپلیکس کے اسٹیج منیجر نے بتایا کہ کمرشل ڈراموں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے، معیاری ڈرامے کے انعقاد کو یقینی بنایا جا رہاہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری، اسٹیج منیجرز حاجی عبدالرزاق، سبط الحسن، رائے منظوراورمحمد اعظم نے شرکت کی۔

شیئرکریں