دکھی انسانییت کی خدمت میرا مشن ھے- ملک محمد رفیق

بیرون ملک رہتے ہوئے ملک کی یاد اکثر ستاتی ہے جلد پاکستان آوں گا اور پاکستانی بہن بھائیوں کے علاج معالجے کے لئیے اقدامات کروں گا

پاکستان میں غریب افراد کے لئیے علاج معالجے کی سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں دکھی افراد کی خدمت میرا مشن ہے ان خیالات کا اظہار فرانس میں مقیم پاکستانی ملک محمد رفیق نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے وطن کی یاد ستاتی ہے خاص کر جب پتہ چلتا کہ علاج معالجے کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی غریب افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اس سلسلے میں میری خواہش ہے کہ اپنے غریب ہم وطنوں کے لئیے کچھ کروں اس لئیے میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ پاکستان آ رہا ہوں جس دوران طبی کیمپ بھی لگائیں گے ملک محمد رفیق کا کہنا ہے کہ بین المذاہب امن کمیٹی کا چیئرمین بن کر بیرون ملک اپنی خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کروں گا ہم امن پسند ملک ہیں ہم پر دہشت گردی کا لیبل لگا دیا جاتا ہے

شیئرکریں