26 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 13نومبر کو الحمراء ہال نمبر 1لاہور میں منعقد ہوگی۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورچیئرمین ایشین ایکسی لینس پرفا رمنس ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 26ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ زکی تقریب13نومبرکو الحمراء ہال نمبر 1 شاھراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے۔ ایوارڈز کیٹٹیگریز میں فلم، ٹی وی سٹیج، سماجی خدمات،کالم نگار،خواتین، فیشن انڈسٹری، ماڈلز،بوتیک،بیوٹیشن،بزنس مین،بلڈرز، آٹو انڈسٹری،جنرل انشورنس، پراپرٹی کنسلٹنٹ، کا سمیٹکس،علاقائی صحافت، میڈیا کنسلٹنٹ،اینکرز، آؤٹ ڈور ایڈورٹائزر،،اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد اورنامور شخصیات جنہوں نے گزشتہ 10سے 25 سال تک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ تقریب کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ تقریب میں پاکستان کی معروف شخصیات شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگائیں گے۔ تقریب میں نامور اداکار،ماڈلز اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کریں گے جبکہ معروف گلوکار نغمات پیش کریں گے۔ وفاقی وصوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے۔ 26ویں سالانہ ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 28اکتوبرکو ہونا تھی شہادت امام حسن ؑ اور وزراء کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ تقریب میں مقبوضہ کشمیر میں ہنے والے مظالم پر ایک خاکہ اور ڈکومینٹری بھی پیش کیا جائے گا۔

شیئرکریں