ڈرامہ سیریز”جی ٹی روڈ“ ابتدائی اقساط سے ہی ٹی وی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

جس میں اداکار اسماءعباس، شائستہ جبیں،خالد بٹ، کاشف محمود،عنایت خان، سونیا مشعال،میمونہ قدوس،سنبل شاہد، ثمینہ بٹ، افراءخان، عثمان راج، فائزہ ملک ، اجمل دیوان، سعد رشید، آمنہ راہی اور اعجاز اسلم سمیت دیگر فنکار کاسٹ کا حصہ ہیں۔سارہ قیوم کے لکھے اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر دلاور ملک، کیمرہ مین شیری رانا اور پروڈیوسر خرم ریاض ہیں۔ہدایتکا ر دلاور ملک نے کہا کہ ”جی ٹی روڈ“ میں گلیمرس کی بجائے حقیقی کرداروں کی کہانی ہے جس کی تمام تر عکسبندی حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ڈرامہ کی ایک خاص بات سنیئر اداکار اسماءعباس اور شائستہ جبیں کا طویل عرصہ بعد اکٹھے کام کرنا ہے جو حقیقی زندگی میں بھی بہترین سہلیاں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورینٹل فلمز کے بینر تلے بننے والی اس سیریز کا حصہ بن کر خوشی ہوئی ہے جو سال رواں کا بہترین اور سپرہٹ سیریز ہوگا۔واضح رہے کہ مذکورہ سیریز کا ٹائٹیل سانگ ”گھٹ پانی پلا دے نی“بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے جسے احسن خان، احتشام خان اور اداکارہ اسماءعباس نے گایا ہے

شیئرکریں