والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام میٹ دی ایکسپرٹ سیشن کا انعقاد

پہلا سیشن شاہی قلعہ کی پکچر وال کی مرمت اور بحالی کے کام پر منعقد کیا گیا. ماہرین کنزرویشن اور ثقافتی ورثہ کی بحالی کرنے والے ماہرین کو دعوت دی گئی.
اس سیشن میں پروفیسر ساجدہ ونڈل، ڈاکٹر ندرہ شہباز، وجاہت علی، راشد مخدوم، مبشر حسن اور پروفیسر ملگرہ نے گفتگو کی.
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مزید علمی سیشن ہر ماہ منعقد کئے جائے گے جس میں والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ لاہور کی ثقافت اور ورثہ کی بحالی اور سیاحت کے فروغ پر بات ہو گی. جس میں طلبا اور ایکسپرٹ کو ورثہ سے جوڑنا ہے.

شیئرکریں