کاف کنگنا مکمل پاکستانی فلم ہے بالی ووڈ کا راگ چھوڑ کر پاکستانی فلم کو سپورٹ کریں خلیل الرحمان قمر

فلم ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ فلم “کاف کنگنا” ایک مکمل پاکستانی فلم ہے،بالی ووڈ کا راگ الاپنا ہمیں چھوڑ کر پاکستانی فلم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔
پروڈیوسر مرے گا تو انڈسٹری مرے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ فلم 25اکتوبر کو ملک بھر میں ریلیز ہورہی ہے ۔
میرا کام میری اولاد سے بڑا عشق ہے۔میں اپنے کام میں بدیانتی نہیں کرتا اور نہ کسی کو کرنے دیتا ہوں۔شعمون عباسی کی فلم سے میری فلم کو کوئی خطرہ نہیں،کوئی فلم لاہور کراچی کی فلم نہیں ،ہر فلم پاکستان کی فلم ہے۔فلم میں کوشش کی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کچھ حصہ ڈال سکوں ۔اگر مجھے موقع مل جائے تو انڈیا کو روز جواب دوں ۔میں نے جب فلم “گھر کب آؤ گے” لکھی تھی تو میں نے اس میں انڈیا بارے جی بھر کے لکھا تھا کیا ہوا کہ انڈیا سے اس وقت کے وزیر اعظم واجپائی لاہور آگئے۔مجھے کہا گیا آپ فلم سے انڈیا والا میٹر نکال دیں۔مجھےاسکرپٹ سے وہ سب نکلنا پڑا۔اپنی اس فلم “کاف کنگنا” میں ان کریکٹر کو ڈالا ۔ مجھے
انڈیا سے غصہ نہیں، انڈیا سے نفرت ہے۔میری فلم “پنجاب نہیں جاؤں گی”نے انڈین فلموں کو پچھاڑا ہے۔سلمان خان کی فلم نہیں دیکھی ۔میں
بھگوڑے ایکٹروں کی فلم نہیں دیکھتا ۔ہارر فلم وہاں بنتی ہے جہاں حالات ایک جیسے ہوتے ہیں۔ہمارا ملک پہلے سے ہی ہارر پوزیشن میں ہے۔سات لوگوں کو فلم سے نکالا تو ستر لوگ فلم میں ہیں ۔کام کے ساتھ بدیانتی جو کرے گا وہ میرے ساتھ نہیں ہوگا۔جو اپنے کام سے زیادتی کرتا ہے میرے سے اسے جواب ملے گا کام کرنے والے کے پیروں میں بیٹھتا ہوں۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میری فلم میں آئٹم سانگ نہیں ہوتا ۔
میری فلم میں آئٹم سانگ نہیں ترانہ ہے۔فلم کے ہیرو اداکار سمیع خان نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کا اسکرپٹ کرنا ہر ایکٹر کی خواہش ہوتی ہے جب مجھے خلیل الرحمان قمر نے سائن کیا تو یہ میرے لئے اعزاز تھا۔
سمیع خان نے کہا کہ پاکستانی امن کی بات کرتے ہیں ۔اس سال کی “کاف کنگنا” میری پہلی فلم تھی لیکن “رانگ نمبر ٹو” پہلے ریلیز ہوگئی ۔
پاکستانی عوام سینما میں جا کر فلم ضرور جائیں آپ کو یہ فلم پسند آئے گی۔اداکار سمیع خان نے کہا کہ فلم میں وہ سارے مصالحے ہیں۔ ہرگانا زبردستی نہیں ڈالا ۔ہر گانا سیچویشن کے مطابق ہے ۔فلم میں پریشر تھا۔ مجھے خلیل الرحمان قمر نے بلایا اور کہا پریشر نہ لینا۔ ٹیک جتنے مرضی ہوں اس کی پرواہ نہ کرنا۔
فلم کی ہیروئین ایشال فیاض نے کہا کہ یہ فلم دوسال کی محنت سے بنی ہے اس فلم کی شوٹنگ بہاولپور میں شوٹ ہوئی ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے فلم سے جن لوگوں کو نکالا کوئی نہ کوئی وجہ تو تھی۔ سمیع خان کو کیوں نہیں نکالا ۔جن کو نکالا ان کو پتہ ہے ان کو کیوں نکالا۔فلم کا میوزک بہت زبردست ہے ۔راحت فتح علی خان،شفقت امانت علی خان،آئمہ بیگ،فرحان سعید نے کمال گایا ہے۔
اداکارہ فضا علی نے کہا کہ کاف کنگنا موجودہ حالات کے مطابق بنائی جانے والی فلم ہے۔اس فلم میں خلیل الرحممان قمر نے بتایا ہے کہ محبت سے ہر چیز جیتی جاسکتی ہے۔نفرت کو جتنا بڑھاتے جائیں گے وہ بڑھتی جائے گی۔یہ فلم ہر پاکستانی کو ضرور دیکھنی چاہیے ۔

شیئرکریں