نوجوان گلوکار سبط حسن نے “کامیاب جوان ” گیت گا کر نوجوانوں کے دل جیت لئے ۔

گلوکار سبط حسن نے کامیاب جوان گیت خود لکھا ،گایااورکمپوز کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں نوجوان گلوکار سبط حسن نے یہ گیت گایا۔گلوکار سبط حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ گیت نوجوانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے لکھا ،کمپوز کیا اور اسے خود گایا ہے جس پر انہیں پزیرائی ملی ہے۔جس پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یہ گیت “کامیاب جوان کامیاب پاکستان سیکم “کا تھیم سونگ بھی ہے۔ سبط حسن نے کہا کہ ان کے مذید آنے والے پراجیکٹ ہیں جو پرستاروں کو پسند آئیں گے۔

شیئرکریں