کاف کنگنا جیسے سکرپٹ پر فلم بنانے میں کافی مشکلات پیش آئیں خلیل الرحمان قمر

آئی ایس پی آر کا تعاون نا ہوتا تو فلم مکمل کرنا مشکل تھی فلم پر تین سال لگے اب اگلے ہفتے ریلیز ہوگی

فلم ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ”کاف کنگنا“ جیسے سبجیکٹ پر فلم بنانے میں کافی مشکلات پیش آئیں لیکن ISPR نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا اور لوکیشنزکے سلسلے میں مجھے میری من پسند جگہوں تک رسائی کو ممکن بنایا۔ اگر دیگر ادارے بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتے تو بہت خوشی ہوتی مگر ایسا نہیں ہوا۔خلیل الرحمان قمر کی فلم ”کاف کنگنا“25اکتوبر کو ملک بھر میں ریلیز ہورہے ہے ۔ اس سلسلہ میں فلم کی کاسٹ نے کراچی میں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ ایک مکمل کمرشل فلم ہے اور اس میں ہم نے تمام شعبوں پر بہت محنت کی ہے۔موسیقی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ موسیقی پر بھی ہم نے بہت محنت کی ہے اس کے گیت راحت فتح علی،شفقت امانت علی،آئمہ بیگ اور عارف لوہار نے گائے ہیں جبکہ ساحر علی بگا اور ایک نوجوان موسیقار نوید واجد علی ناشاد نے فلم کا میوزک دیا ہے۔ہم نے گزشتہ تین سالوں سے اس فلم پر کام کیا ہے اب یہ فلم اگلے ہفتے ریلیز ہورہی ہے۔فلم کی ہیروئن ایشال فیاض،اداکار ساجد حسن اور اداکار آبی خان بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ یاد رہے خلیل قمر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ اچھا لکھا ہے اور فلم کی بات کریں تو یہاں بھی انہوں نے چند معیاری فلموں کے اسکرپٹ اور مکالمے لکھے ہیں۔ جن میںفلم قرض، گھر کب آو¿گے، کوئی تجھ سا نہیں، نکی جئی ہاں ، مکھڑا چن ورگا، نو پیسہ نو پروبلم اور پنجاب نہیں جاو¿ں گی شامل ہیں۔فلم ” کاف کنگنا“ کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ بطور ڈائریکٹر یہ ان کی پہلی فلم ہے۔

شیئرکریں