اداکار وہدایتکار شمون عباسی کی فلم درج کو نمائش کی اجازت مل گئی

مرکزی سنسر بورڈ نے اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم درج کو ری ویو کے بعد پاس کر دیا

اداکار اور ڈائریکٹر شمعون عباسی کی فلم درج کو مرکزی فلم سینسر بورڈ نے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔ فلم کو اس کے بولڈ موضوع کی بنا پر اس ماہ کے شروع میں بین کر دیا گیا تھا جس کے بعد شمعون عباسی نے فلم سنسر بورڈ میں نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جس پر فیصلہ گزشتہ روز مرکزی فلم سنسر بورڈ نے دوبارہ فلم دیکھنے کے بعد کردیا۔ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم درج کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے ۔شعمون عباسی نے فلم کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئرکریں