ٹی وی رائٹر اقبال حسن خان کمسن مزدور ایکٹی وسٹ اقبال مسیح کی زندگی پر بننے والی فلم کا سکرپٹ لکھ

انہوں نے بتایا کہ اقبال مسیح ایک بانڈڈ لیبر تھے جنہوں نے نوے کی دہائی میں اس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل کی جب ان کی کوششوں سے تیں ہزار سے زیادہ بچے صنعتی غلامی سے آزاد ہوئے۔اقبال حسن نے بتایا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ بین الاقوامی طور پر پہچانے جانے والے اقبال مسیح کو پاکستان میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔اقبال مسیح کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب ا±ن کی عمر محض تیرہ سال تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مقصدی کام ہے اور مجھے یہ سکرپٹ لکھتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے۔فلم کی شوٹنگ اوریجنل لوکیشنز پر کی جائے گی۔اقبال حسن کے کریڈٹ پر ”آدھی دھوپ“،”جینا تو ہے“،”تنکے“،”آتش“،”اچانک“،”ایک اور لواسٹوری“، ”شام“، ”رائیگاں“ ڈرامہ سیریلز ہیں جبکہ ان دنوں ”بادشاہ گر“ کی ریکارڈنگ ٹی وی پروڈیوسر اسد جمیل کر رہے ہیں۔

شیئرکریں