ماڈل واداکار علی ظفر نے لاہور میں ہی شوبز سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وہ پچھلے دنوں کراچی چلے گئے تھے جہاں متعدد ٹی وی پراجیکٹس میں کام کیا مگر اب انہوں نے واپس جانے کا ارادہ بدل دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی ٹی وی اور فلم پروڈکشنزکا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ کراچی کے بھی بہت سے ٹی وی پراجیکٹس یہیں شوٹ ہورہے ہیں ۔مجھے آفرز بھی ہیں۔ اس لئے کراچی کی بجائے اپنے آبائی شہر لاہور میں ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ ماضی میں لاہور ہی فلم اور ٹی وی پروڈکشن کا گڑھ تھا ،مگر فلم انڈسٹری کے زوال اور پرائیویٹ سیکٹر میں ٹی وی پروڈکشن کے باعث سب کچھ کراچی شفٹ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ لاہورمیں شوبز کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہورہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رواں کے آخری ہفتے میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع ہوجائیگی ۔

شیئرکریں