معروف پاکستانی نژاد امریکن پروموٹر ریحان صدیقی پاکستانی گلوکاروں کو امریکہ کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کروانے میی مصروف

انہوں نے گزشتہ دنوں امریکہ معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا جس میی ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی جبکہ ان دنوں پاکستان کا نمبر ایک میوزک بینڈ جنون بھی امریکہ کے مختلف شہروں میی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ ان کے ساتھ معروف گلوکارہ مہک علی بھی امریکی شہر ہوسٹن نیو جرسی میی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے میوزک حلقوں کے مطابق جب سے بھارتی پروموٹرز نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تب سے پاکستانی پروموٹر پاکستانی گلوکاروں کو لیکر زیادہ متحرک ہوگئے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر پاکستانی گلوکاروں کو متعارف کروانے اور پاکستانی کمیونٹی کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اسی سلسلے میں معروف پاکستانی نژاد امریکی پروموٹر کمپیئر ریحان صدیقی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے امریکہ کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی معروف نیو ٹیلنٹ گلوکاروں کو متعارف کروا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میوزک کے زریعے دنیا بھر میں امن اور سلامتی معیاری تفریح کیلئے میوزک کنسرٹس کا انعقاد کرتا ہوں جس میں میرے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم. راحت فتح علی خان. مہک علی اور جنون گروپ سمیت دیگر پرفارمنس کا مظاہرہ کر نے والے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ میی بینڈ ’’جنون‘‘ سال کے سب سے بڑے دھماکے دارایونٹ کے ساتھ واپس آ رہا۔
پاکستان کا مقبول بینڈ ’’جنون‘‘ 13سال کے بعد بینڈ ایک بار پھر جمع ہوا ہے اور ایک بار پھر تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل ایونٹ کرنے جا رہا ہے جس میں جنون کے شائقین کو جنون کی دھماکا خیز پرفارمنس اور مسحورکن موسیقی گرما دیگی۔ملک میں صوفی راک کے موجد جنون گروپ کے گزشتہ 14سالوں سے متعدد البم ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ البم ’تلاش‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔یہاں ہوسٹن میی ان کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے ہیں

شیئرکریں