معروف گلوکار میوزک کمپوزر ارباز خان کا نیا سونگ’منڈا لاہور دا“ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

جس کو گلوکار ارباز نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے وہ اس سے قبل اپنے کئی ویڈیو سونگ ریلیز کرچکے ہیں جن میں ”شیشہ“اور مہران گڈی“ کو میوزک حلقوں اور سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل ہوچکی ہے ان کے گانوں کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے گلوکار ارباز خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ میوزک ویڈیو کی طرح آج ریلیز ہونے والے نئے ویڈیو سونگ ”منڈا لاہور دا“ کو بھی شائقین پسند کرینگے کیونکہ اس میں کلچر اور وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو اس دور کے میوزک کو پسند کرنے والے سنتے ہیں انہوں نے کہا کہ بطور رائٹرمیوزک پروڈیوسر گلوکار ابرار الحق، شازیہ منظور، نصیبو لال،اور انٹرنیشنل شہرت یافتہ گلوکار بھومیہ کےلئے سونگ پرڈیوس کرچکا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کے حوالے سے ہمیشہ سے ٹیلنٹ پروان چڑھتا رہا ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے سنئیر گلوکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی اپنی صلاحتیں دیکھانے کا بھرپور موقع مل رہا ہے نئے گانے کو میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے جو میوزک کے دلدادا افراد کو ضرور پسند آئے گا۔

شیئرکریں