گلوکار زوہیب اسلم کا ویڈیو سانگ”کالا سوٹ“میوزک لورزکی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار زوہیب اسلم نے یہ گیت کنگ آف پنجابی ریپر بھومیا کیساتھ ریکارڈ کروانے کیساتھ اس کا ویڈیو دبئی میں شوٹ کیا جس میں دبئی کی ہی ایک معروف ماڈل کاجل ناران نے ماڈلنگ کی ہے ۔ گلوکار زوہیب اسلم نے کہا کہ بھومیا جیسے سٹارکیساتھ پراجیکٹ کرنا میرے لئے لکی ثابت ہوا ہے جنہوں نے پرفارم کرنے کے علاوہ اس کی شاعری بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو سانگ ”کالا سوٹ“ کو مختلف حلقوں اور سوشل میڈیا پر ملنے والی پذیرائی پر بے حد خوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 20لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جس کاکریڈٹ فراز بھٹہ اور جبران خان سمیت پوری ٹیم کو جاتا ہے۔زوہیب اسلم نے کہا کہ اپنی اسی ٹیم کیساتھ نئے پراجیکٹ کے پیپرورک پر کام شروع کردیا ہے ۔واضح رہے یہ سانگ آڈیو کمپنی Beyond Recordsنے ریلیز کیا ہے۔

شیئرکریں