شوبزانڈسٹری میں سفارش پر نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر کامیابی کی خواہاں ہوں ماڈل واداکارہ افراءخان

انہوں نے کہا کہ بطور ماڈل فیشن شوز میں ریمپ واک کے ساتھ متعدد معروف برانڈز کے لئے ماڈلنگ کی، اب بطور اداکارہ بھی کیرئیر شروع کردیا ہے۔ افراءخان نے کہا کہ ایک معروف ٹی وی پروڈکشن نے اپنی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار کے لئے سائن کیا ہے جس کی دیگر کاسٹ فائنل ہوتے ہی سیٹ کی زینت بن جائے گی۔ افراءخان نے کہا کہ آفرز تو بہت ہیں مگر میں صرف منتخب پراجیکٹ کرونگی کیونکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں افراءخان نے کہاکہ ٹی وی کے علاوہ اگر کوئی اچھا فلمی پراجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کرونگی۔

شیئرکریں